سری لنکا: محنت کش ساتھیو، مکمل ہڑتال کی طرف بڑھو! اقتدار پر قبضے کی تیاری کرو!
سری لنکا میں ملک گیر عوامی تحریک کا آغاز ہوئے ایک مہینہ گزر گیا ہے، جس نے حکمران طبقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس تحریک نے قابلِ تعریف ثابت قدمی دکھائی ہے۔ نہ مون سون کی بارشیں، نہ سنہالی نئے سال کی تقریبات، اور نہ ہی ہر ممکن حربے سے واقف حکومت کی چالیں عوام کے غصّے کو ٹھنڈا کر سکی ہیں۔ مگر اس کے باوجود صدر گوٹابیا راجاپکشا اقتدار پر سختی سے قابض ہے، جس کی موجودگی عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔