عالمی مارکسی یونیورسٹی 2022ء کی رجسٹریشن شروع: فوراً رجسٹر ہوں!

اس عہد میں پوری دنیا بحران کی زد میں ہے۔ سرمایہ داری اور اس کے معذرت خواہان محنت کش طبقے کو درپیش مسائل کی وضاحت یا حل کرنے سے قاصر ہیں۔ صرف مارکسزم کے نظریات ہی ان مسائل کے حل کا لائحہ عمل پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں عالمی مارکسی یونیورسٹی 2022ء کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ ایک چار روزہ آن لائن پروگرام ہے جس کا اہتمام عالمی مارکسی رجحان نے کیا ہے، جس کا مقصد مارکسزم کے بنیادی نظریات اور ان کے ذریعے دنیا کی تبدیلی پر مفصل بحث کرنا ہے۔

[Source]

23 تا 26 جولائی تک، دنیا بھر کے انقلابی اس میں شریک ہوں گے۔ عالمی مارکسی یونیورسٹی کے 14 سیشنز ہوں گے جن میں مارکسی نظریے کے ان تین ستونوں کا احاطہ کیا جائے گا: جدلیاتی مادیت کا انقلابی فلسفہ، سرمایہ داری کے تضادات پر مارکسی تجزیہ، اور تاریخ کا مارکسی نقطہ نظر یعنی تاریخی مادیت۔

اس تقریب میں مارکسزم اور آرٹ، امریکہ پر ہسپانوی قبضہ، 1848ء کے یورپی انقلابات، روشن خیالی کا فلسفہ، افراط زر کی مارکسی وضاحت، اور بہت کچھ زیر بحث رہے گا۔

یہ واقعی ایک عالمی سطح کی تقریب ہے جس میں سیشنز کا بیک وقت مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا، جن میں ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، پرتگالی، اردو، چینی اور عربی شامل ہیں۔

2020ء میں انٹرنیشنل مارکسسٹ یونیورسٹی میں تقریباً 6 ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔ پچھلے دو سالوں میں دیوہیکل واقعات رونما ہوئے ہیں، لہٰذا ہم پر امید ہیں کہ اس بار بھی انتہائی کامیاب پروگرام ہوگا۔

ایسی دنیا جو تیزی سے غیر یقینی پن اور افراتفری کا شکار ہے، سائنسی سوشلزم کے انقلابی نظریات کا مطالعہ کرنے کے لیے اس سے بہتر وقت کبھی نہیں تھا۔ ہمارا بنیادی کام دنیا کو صرف سمجھنا نہیں بلکہ اسے بدلنا ہے!

عالمی مارکسی یونیورسٹی 2022ء میں رجسٹریشن کرانے کے لیے ابھی یہاں کلک کریں۔